اُردو پوائنٹ پکوان

آلو قیمہ بھرے شلجم


شلجم چھیل کر درمیان سے دولمبوترے کر لیں
ایک دیگچی میں پانی گرم کریں
گرم پانی میں نمک اور شلجم کے ٹکڑے ڈالیں
دو تین ابال آجائیں تو چولہا بند کر دیں
چمچے کی مدد سے ابلے ہوئے ٹکڑوں کے درمیان سے گودا نکال لیں
یاد رکھیں کہ شلجم کا خول ٹوٹنے نہیں پائے
خول میں معمولی سی کالی مرچیں اور نمک بھی چھڑک دیں
آلو ابال کر چھیل لیں اور کدوکش کر لیں
کدوکش کئے ہوئے آلوؤں میں نمک، کالی مرچیں ڈال کر چمچے سے یکجا کر لیں
شلجم کا گودا آلوؤں میں ڈال دیں
ساتھ پنیر کدوکش کیا ہوا شامل کر دیں
انڈا پھینٹ لیں ایک ڈش میں شلجم کے خول رکھیں
خول کے درمیان میں آلو کا آمیزہ ڈالیں بھنا ہوا قیمہ آلو کے آمیزے پر ڈالیں
پھینٹا ہوا انڈ ا اس آمیزے پر ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے اوون میں رکھیں اور پھر نکال کر پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ