اُردو پوائنٹ پکوان

کوکونٹ فرائی چکن ودپینٹ چٹنی


چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کریں اور ایک پیالے میں ڈال کر اس میں ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈالیں اور مکس کرلیں پھر لیموں کارس ،لال مرچ ،دھنیاپاؤڈر ،چاول کا آٹااور کش کیا ہوا ناریل ڈال کر مکس کریں اور ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں کوکنگ آئل گرم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں کڑی پتے ڈالیں اور ساتھ ہی میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈالیں۔
اچھی طرح ملا کر اس میں ٹماٹر پیسٹ اور نمک ڈالیں اور اتنی دیرپکائیے کہ چکن اچھی طرح گل جائے اس کو بالکل خشک رکھنا ہے۔
مونگ پھلی کی چٹنی کیلئے:
ایک پیالی فرائی مونگ پھولی ،ایک کھانے کا چمچ سفید ہری مرچیں ،ایک چائے کا چمچ پسی لال مرچ ،
حسب ذائقہ نمک اور دو کھانے کے چمچ پسے ہوئے ناریل کوتین سے چار کھانے کے چمچ املی کے پیسٹ کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں ۔
مزیدار پینٹ چٹنی تیار ہے۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ