اُردو پوائنٹ پکوان

چکن راجما


لوبیا کو دھو کر گرم پانی میں بھگو کر رکھیں پھر ابال کر گلا لیں ۔
چکن کے بڑے ٹکڑوں کو نمک ،لال مرچ ،پسا ہوا دھنیا اور دہی کے ساتھ میر ینیٹ کر لیں ۔
پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں
پھر اس میں ادرک لہسن اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں ۔جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں ۔
چکن کا اپنا پانی خشک ہونے پر اس میں ابال کر رکھی ہوئی لوبیا ،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ،ہرا دھنیا اور بھنا کٹا زیرہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں ۔
ڈھک کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ