اُردو پوائنٹ پکوان

چکن ہاٹ شاٹس ود چاکلیٹ ساس


چکن بریسٹ کی چوٹی بوٹیاں کاٹ لیں ،ایک پیالے میں نمک ،لہسن ،ایک چائے کا چمچ لال مرچ،ایک کھانے کا چمچ سرکہ ،ایک کھانے کا چمچ چلی ساس اور ایک کھانے کا چمچ سویا ساس ڈال کر ملائیں اور چکن کو میرینیٹ کرکے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
 میدہ اور کارن فلار کو گہرے پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں ،نمک اور کالی مرچ شامل کرلیں ۔چکن کی بوٹیوں کو اس خشک میدے میں رول کرتے ہوئے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں ۔
چاکلیٹ ساس بنانے کے لئے نان اسٹک فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ،کش کی ہوئی چاکلیٹ ،نمک ،لال مرچ ،سرکہ ،سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر رکھیں کہ چاکلیٹ پگھل کرتمام چیزیں یکجان ہو جائے(اور اس ساس کو سرونگ کے وقت تیار کیا جائے )۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ