اُردو پوائنٹ پکوان

بلیک روسٹ


سب سے پہلے مرغی کو اچھی طرح سے صاف کر کے دھو لیں
مرغی ثابت رہے گی
مرغی پر پسا ہوا ادرک، لہسن ، نمک اور کالی مرچ لگاکر اچھی طرح کانٹے سے گود لیں اور دو تین گھنٹے کے لئے رکھ دیں
اب کھلے منہ کے برتن میں ایک کپ تیل گرم کر کے پیاز کو باریک کاٹ لیں اور فرائی کر لیں
جب پیاز براؤن ہو جائے تو اسے نکال کر ایک علیحدہ برتن میں رکھ دیں
اسی تیل میں مرغی ڈال کر دونوں طرف سے اچھی طرح سے فرائی کر لیں
ہلکی گولڈن ہو جائے تو اگر کوئی مصالحہ مرغی میں سے رہ گیا ہے تو وہ بھی مرغی میں شامل کر لیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر مرغی کو ہلکی آنچ پر پکائیں
جب مرغی گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو فرائی کیا ہوا پیاز مرغی کے اوپر ڈال دیں اور مرغی کو بہت احتیاط سے پلٹ دیں
گرما گرم بلیک روسٹ تیار ہے۔ اسے آپ نان کے ساتھ پیش کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ