اُردو پوائنٹ پکوان

چاکلیٹ اورنج پڈنگ


اوون کو ایک سو ستر ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔
 اڑھائی سو ملی لیٹر والے چھ ریمکنز کو مکھن کے ساتھ گریس کرلیں ۔
ایک سنگترے کو چھ گول سلائس میں کاٹ کر ہر ایک ریمکنز میں رکھ دیں ۔
باقی کے سنگترے کا جوس نکال لیں یہ تقریباً تین چوتھائی کپ جوس بن جائے گا۔
اب ایک ساس پین میں جوس ،ونیلا بینز ،کاسٹر شوگر اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں تا کہ چینی حل ہو جائے۔
آنچ کو تیز کر لیں تا کہ ابال آجائے اور اسے دس منٹ تک مزید ابال لیں تا کہ مکسچر آدھا رہ جائے اور گاڑھا ہو کر ایک سیرپ کی شکل میں آجائے اور ونیلا بینز کو نکال لیں ۔
اب سیرپ کو ہر ریمکنز میں ڈیڑھ سینٹی میٹر تک بھردیں اور ریمکنز کو فریج میں سیٹ کر کے رکھ دیں۔
 پڈنگ کے لئے: پڈنگ کے تمام اجزاء کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے مکس کرلیں یہاں تک کہ مکسچر یکساں ہو جائے۔
اب اس میں مکسچر کو ریمکنز کے اوپر ڈال دیں اور چمچ کی الٹی سائیڈ سے مکسچر کو ہموار کرلیں ۔
اب ریمکنز کو ایک بڑے گہرے کناروں والی بیکنگ ڈش میں رکھ دیں اور بیکنگ ڈش میں اتنا گرم پانی ڈالیں کہ ہر ریمکنز کے آدھے حصے تک پانی پہنچ جائے۔
بیکنگ ڈش کو ایلو مینیم فوائل پیپر کی مدد سے پوری طرح لپیٹ دیں۔
 اب اسے اوون کی درمیانی شیلف پر پینتالیس سے پچاس منٹ تک بیک کرلیں ۔
پھر اوون سے نکال لیں ۔
اب ہر ایک ریمکنز پر سرونگ پلیٹ رکھ کر اسے احتیا ط سے پلٹ لیں ۔
باقی بچے سنگترے کے جوس کو ہر پڈنگ کے اوپر ڈال دیں ۔
ونیلا آئس کریم کے ساتھ سرو کریں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ