اُردو پوائنٹ پکوان

ہیش براؤن آملیٹ


آلوؤں کو چھیل کر صاف دھو کر کش کرلیں اور ابلتے ہوئے پانی میں دو سے تین منٹ ڈال کر چھلنی میں نکال لیں ۔
اوپر سے ٹھنڈا پانی بہادیں ۔
پیپرونی کو مکھن میں فرائی کرکے نکال لیں اور اسینا ن اسٹک پین میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا فرائی کریں۔
پھر اس میں کش کئے ہوئے آلوؤں کی تہہ لگادیں اور اوپر سے نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں ۔
پین کو ڈھک کر درمیانی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ تک رکھے تاکہ آلو اچھی طرح سنہری ہو جائے۔
اس پر پیپرونی کی تہہ لگائیں اور اوپر سے ہلکی سی پھینٹی ہوئی انڈے کی سفیدی ڈالیں اور آخر میں چیز چھڑک کر ڈھک دیں۔
اس پین کو 150Cپرگرم اوون میں یا درمیانی آنچ پر ڈھک کر توے پر رکھے اور اوپر سے اچھی طرح سنہری ہونے تک بیک کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ