اُردو پوائنٹ پکوان

سوئٹ اینڈ سار بیف چاؤمن


ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے کے نوڈلز ڈال دیں
ساتھ ہی تیل ڈال کر ابالیں
جب نوڈلز ابل جائیں تو انہیں نکال کر چھلنی میں رکھیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو کر دوبارہ تھوڑی چکنائی لگا کر رکھ دیں
اب انڈرکٹ کے بارچوں میں ایک کھانے کا چمچ سویا سوس،ایک کھانے کا چمچ،سفید سرکہ اور نمک لگا کر دس منٹ کیلئے رکھ دیں
ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن کے جوئے ڈال کر ہلکے گولڈن براؤن کر لیں
پھر اس میں مصالحہ لگا کر گوشت ڈال کر اسٹر فرائی کر لیں
پھر اس میں گاجر،شملہ مرچ،براؤن شوگر ،ایک کھانے کا چمچ سویا سوس ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ اور کالی مرچ ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور نوڈلز ملا دیں
اب اسے اچھی طرح مکس کرکے پائن ایپل کیوبز اور اس کا جوس ملائیں
آخر میں تل کا تیل ڈال کر گرم گرم سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ