اُردو پوائنٹ پکوان

ہوکا ئیڈوون پوٹ اسٹیو


نوری کو پانی میں ڈال کر 10-15منٹ کے لئے پکائیں
جب پوری طرح پک جائیں تو اس میں کپ پانی اور مچھلی ڈال کر پکائیں
جب ابال آجائے تو چولہا بند کر دیں اور ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور اس سوپ میں سویا سوس، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں
بند گوبھی کو دھو کر نمک ملے ابلتے پانی میں ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں
اس کے بعد اس کو نکال کر اس کا پانی نچوڑ کر کاٹ لیں
گاجروں کو چھیل کر سلائس کر لیں
پالک کو دھو کر اس کے پتے ڈنٹھل سے علیحدہ کر لیں
نوڈلز کو نمک ملے ابلتے پانی میں ڈال کر پکائیں
تیار سوپ کو دوبارہ سے گرم کر یں اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اور 5منٹ کے لئے پکائیں
اس کے بعد اس میں جھینگے اور گاجر ڈالیں
مزید 3منٹ پکائیں
اس کے بعد اس میں مشرومز اور پالک ڈال کر کچھ دیر پکائیں
اب اس میں نوڈلز اور بند گوبھی ڈال کر تھوڑی دیر مزید پکائیں
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کر یں اور سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ