اُردو پوائنٹ پکوان

لیموں اور سبز مرچوں کا اچار


لیموں اور مرچیں ثابت ہی دھوکر دس منٹ کسی صاف کپڑے پر دھوپ میں پھیلا دیں
پھر مرچوں کی ڈنڈیاں اُتار کر تیز چھری سے ایک طرف سے کاٹ دیں
لیموں کو بھی چار حصوں میں کاٹیں لیکن چھری پیندے تک نہ چلائیں
اس طرح لیموں کی چار قاشیں جڑی رہیں گی
اب نمک میں تھوڑا سا تیل ملا کر لیموں اور مرچوں میں بھر دیں
باقی نمک اوپر چھڑک کر مرتبان میں ڈال دیں اور ڈھک دیں
تیل کو پکالیں
جھاگ ختم ہوجائے تو ٹھنڈا کرکے اچار کے اوپر ڈال دیں
مرتبان کا منہ اچھی طرح بند کرکے رکھیں
ہر روز ہلائیں
صرف مرتبان کو ہی پکڑ کر ہلادیں
جونہی لیموں اور مرچیں نرم ہوجائیں تو استعمال کریں
نوٹ:
اگر تیل نہ استعمال کرنا ہو تولیموں کا رس ڈال دیں
رس اتنا ڈالا جائے جو اچار کے اوپر تک آجائے
آپ اچار کم مقدار میں بھی ڈال سکتی ہیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ