اُردو پوائنٹ پکوان

اچار لیموں


اشیاء: لیموں ایک سو عدد نمک کچلونا انداز (چکٹی بھر) اجوائن انداز(چٹکی بھر) چھوٹی وبڑی الائچی انداز (چٹکی بھر) نمک (عام) انداز (چٹکی بھر) پیپر منٹ اندازََ (چٹکی بھر) نمک سا نبھر انداز (چٹکی بھر) لونگ انداز (چٹکی بھر) سیاہ مرچ انداز (چٹکی بھر) سرخ مرچ (پسی ہوئی) انداز (چٹکی بھر) سفید زیرہ انداز (چٹکی بھر) ترکیب: ایک سو عدد لیموں تر اش لئے جائیں اور ہر ایک کا اچھی طرح سے رس نکل جائے اور پھر اسے چھان کر کسی چینی یا مٹی کے مرتبان میں رکھ لیں۔ اس کے بعد لوہے کا ٹکڑا لے کر اسے آگ میں خوب اچھی طرح سے گرم کر لیا جائے اور جب سرخ انگارہ ہو جائے تو اس کو رس میں ڈبو کر نکال لیں اور تمام اشیاء کو انداز ایک ایک چٹکی لے کر باریک پیس لیں اور لیموں کے چھلکوں میں بھر کر اس میں چھوڑ دیں ۔ ایک ہفتہ کے بعد اچار تیار ہو چکا ہو گا ۔ نہایت مزے سے یہ اچار کھانے کے ساتھ تناول فرمائیں
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ