اُردو پوائنٹ پکوان

اچار لیموں


اشیاء: لیموں (کاغذی ) ایک کلو گرام نمک 125گرام ادرک 125گرام سبز مرچ 250 گرام ترکیب: لیموں کو اچھی طرح سے رگڑ کر صاف کر لیا جائے اور پھر کسی چاقو کی نوک سے اچھی طرح گود لیا جائے ۔ آدھے لیموں کو کاٹ کر ان کا رس ایک مرتبان میں نچوڑ لیا جائے اور اس عرق میں بقایا لیموں کو ڈال دیا جاے ادرک کے ٹکڑے کاٹ کر ثابت سبز مرچوں اور نمک کے ساتھ اس میں ملا دیں اور پھر دھوپ میں رکھ دیں۔ یہ اچاربیس دن میں کھانے کے لئے تیار ہو جائے گا۔ لیموں کا عرق اس قدر ہو نا چاہیے کہ لیموں اس میں ڈوبے رہیں۔ نہایت لذیذ ترین اور ذائقے سے بھر پور چٹخارے دا راچار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ