اُردو پوائنٹ پکوان

اچار لیموں


اشیاء: لیموں عدد(بڑے بڑے) نمک آدھا پاؤ ترکیب: لیموں دھو کر اچھی طرح صاف کر لئے جائیں اور ان کے دو دو ٹکڑے کاٹ لیں۔ ان کٹے ہوئے لیموں کے ٹکڑوں کو نمک اچھی طرح لگا کر مرتبان میں ڈالتے جائیں۔ دس لیموں الگ رکھ لیں اور جب سارے باقی لیموں نمک لگا کر ڈال دیں تو الگ رکھے ہوئے دس لیموں کا رس نچوڑ کر مرتبان میں ڈال دیں۔ ان لیموں کے چھلکے بھی مرتبان میں ڈال دیں اور سارے لیموں کو اچھی طرح ہلاتے رہیں ۔ کچھ دن بعد لیموں گل جائیں گے تو اچار تیار ہے۔ سالن کے ساتھ کھانے سے دو گنا لطف پیدا کر تا ہے۔ غرض بہت ہی لذت بخش اور چٹخارے سے بھر پور اچار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ