اُردو پوائنٹ پکوان

اچار لیموں


اشیاء: لیموں (کاغذی ) ایک کلو گرام سرسوں کا تیل دو کلو گرام سبز مرچ ایک کلو گرام کلونجی 50 گرام سونف 50گرام میتھرے 50 گرام ہلدی 50گرام نمک آدھا کلو گرام سرخ مرچ حسب پسند ترکیب: لیموں کو 2یا 4 ٹکڑوں میں کاٹ لیا جائے اور پھر انھیں نمک لگا کر ایک دن تک اسی طرح سے پڑا رہنے دیا جائے۔ اگلے دن ان کا پانی نچوڑ لیا جائے اور سبز مرچوں کو دھو کر اچھی طرح سے خشک کر لیا جائے۔ بھر انہیں درمیان میں سے کاٹ کر اور نمک لگا کر رکھ دیں۔ اگلے دن لیموں کے ساتھ ساتھ مرچوں کا پانی بھی نچوڑ لیا جائے اور تمام مصالحہ جات تھوڑے سے سرسوں کے تیل میں ملا دئیے جائیں اور پھر اس مصالحے کو مرچوں میں بھر دیا جائے اور لیموں کے اوپر لگا دیا جائے۔ مرتبان میں لیموں اور مرچیں ڈال کر باقی مصالحہ بھی ڈال دیا جائے اور باقی کا تیل سرسوں بھی شامل کر دیں۔ آٹھ دس دن تک اسی طرح سے پڑا رہنے دیں۔ نہایت بہترین اور عمدہ ترین اچار ہو گا ۔ مزے اور چٹخارے سے کھانے کے ساتھ تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ