اُردو پوائنٹ پکوان

اچار لیموں و آم


اشیاء: کچے آم اڑھائی کلو گرام لیموں ایک کلو گرام نمک 250کلو گرام سونف 25 گرام میتھی کے بیج 50 گرام سرخ مرچ 50گرام رائی 25 گرام سونٹھ 25گرام ہینگ آدھا تولہ ہلدی (پسی ہوئی) 50گرام کلونجی 25 گرام تیل حسب ضرورت ترکیب: سب سے پہلے آم کا اچار پیچھے دئیے گئے آم کے اچار (طریقہ نمبر 1) کی طرح تیار کر لیں اور اس کے بعد اس آم کے اچار میں آپ ایک کلو گرام (یا حسب پسند )لیموں ڈال سکتے ہیں۔ اس لیموں کے دودو ٹکڑے کر کے ان میں نمک اچھی طرح سے لگا کر کسی کھلے برتن میں ڈال کر دھوپ میں رکھ دیا جائے اور جب لیموں کا پانی خشک ہو جائے تو ان کو آم کے اچار میں ڈال دیا جائے۔ لیموں ڈالنے سے آم کا اچار زیادہ خوش ذائقہ اور مزیدار ہو جاتا ہے۔ اس اچار کو دھوپ میں ضرور رکھنا چاہیے۔ اور اکثر ہلاتے بھی رہنا چاہیے ۔ اگر اسے دھوپ نہ دی جائے اور ہلایا نہ جائے تو اچار میں جالا پڑ جاتا ہے۔ اس اچار کو دھوپ زیادہ بھی نہیں دینی چاہیے۔ اگر دھوپ بہت زیادہ دی جائے تو اچار میں کپڑے پڑ جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔دو تین دن دھوپ میں رکھنا کافی ہوتا ہے۔ اچار کو ہاتھ سے بھی مت نکالیں بلکہ کسی چمچ وغیرہ کی مدد سے حسب ذائقہ نکال کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مزکورہ بالا اچار نہایت ہی عمدہ اورلذیذ ترین ہو تا ہے۔ کھانے کے ساتھ مزے مزے سے تناول کر سکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ