اُردو پوائنٹ پکوان

نمک پارے


اشیاء: میدہ 100گرام نمک حسب پسند گھی حسب ضرورت ترکیب: میدے میں نمک اور ایک کھانے والا چمچہ گھی ڈال کر اچھی طرح گوندھئے میدہ زیادہ نرم نہ ہو بلکہ عام آٹے کی نسبت سخت ہونا چاہیے۔ اس گوندھے ہوئے میدے کا پیڑا بناکر روٹی کی طرح بیل لیجئے اور پھر چھری کی نوک سے اس روٹی کے لمبے لمبے چوکور یا مثلث شکل کے ٹکڑے کاٹ کر رکھ لیجئے۔ اب فرائی پین میں گھی کڑ کڑائیے اور یہ کٹے ہوئے ٹکڑے اس میں تل لیجئے۔ جب یہ ٹکڑے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکالتے جائیے۔ لذیذنمک پارے تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ