اُردو پوائنٹ پکوان

مٹن شہنشاہی تکہ


بکرے کی ران کا گوشت لے کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کر یں
ادرک اور پیاز چھل کر باریک کاٹ لیں اس کے بعد مسل پر نمک، سرخ مرچیں، خشخاش دھنیا، سیاہ مرچیں، لونگ، بڑی الائچی کے دانے، بھنے ہوئے چنے، ادرک اور خشخاش ڈال کر تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح پیس لیں
پھر فرائی پین میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر یں اور نکال کر باریک پیس لیں
اس پیاز کو بھی پسے ہوئے مصالحے میں ملا دیں اور دہی میں ڈال کر مکس کر یں
اس آمیزے کو گوشت کے ٹکڑوں پر خوب اچھی طرح ملیں تاکہ مصالحہ گوشت میں رچ جائے
ایک گھنٹہ تک اسی طرح پڑا رہنے دیں پھر گوشت کے ٹکڑے سیخوں میں پروئیں اور کوئلوں کی دہکتی ہوئی آگ پر پھیرتے ہوئے بھونیں
ساتھ ساتھ گھی میں کپڑا بھگو کر اوپر نچوڑتے جائیں
جب تکے ٹھیک طرح سے سرخ ہو جائیں تو آگ سے الگ کر لیں اور سیخ سے نکال کر پلیٹ میں سجا کر ساتھ ٹماٹر گول گول قتلوں میں کاٹ کر رکھ دیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ