اُردو پوائنٹ پکوان

باربی کیو سیخ کباب پلاؤ


قیمہ میں تمام مصالحہ ڈال کر چوپر میں پیس لیں اور دو‘ تین انچ کے کباب سیخوں پر لگادیں اور باربی کیوکریں ۔تھوڑے تیل کا برش کریں ۔سینک کر اُتارلیں ۔
چاول بنانے کے لیے :
دیکچی میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کریں لائیٹ گولڈن ہوتو تھوڑی نکال لیں ۔زیرہ‘ لونگ سیاہ مرچ ‘ دار چینی اور لہسن ادرک ڈال کر فرائی کر یں ۔دہی جائفل جاوتری ڈال کر فرائی کریں۔یخنی ‘چاول‘ نمک ڈال کر پکائیں ۔یخنی خشک ہوجائے تو چاول پر زردے کا رنگ دودھ میں مکس کرکے ڈالیں اور براؤن پیاز اور باربی کیو کباب ‘پودینہ‘ ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھیں ۔رائتہ سلاد کے ساتھ سرو کریں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ