اُردو پوائنٹ پکوان

پائے کی جیلی


اشیاء: بکرے کے پائے چار عدد چینی 500گرام زعفران دو ماشہ روح کیوڑہ حسب پسند ترکیب: بکرے کے درمیانہ سائز کے پائے لے کر قصائی سے اچھی طرح سے صاف کر والئے جائیں۔ ان پر کسی بھی جگہ پر بال نہ رہنے پائیں ۔ ان صاف شدہ پایوں کو کھلے پانی میں ڈال کر اچھی طرح سے دھو لیا جائے اور پھر ان کو کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور پانی اس قدر ڈالیں کہ پائے اچھی طرح سے گل جائیں۔ اور پانی ایک کلو باقی رہ جائے ۔ اس قدر پکائیں کہ پائے بالکل گل جائیں اور گوشت ہڈیوں سے باکل جدا ہو کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تبدیل ہو جائے۔ ٹھنڈا ہو جائے تو کپڑے سے چھان لیں اوریہ عرق ایک کلو گرام کے لگ بھگ ہونا چاہیے۔ اس عرق میں چینی ملا کر اس قدر پکائیں کہ قوام شہد کی مانند ہو جائے اور پھر چولہے پر سے اتار کر روح کیوڑہ اور زعفران اس قوام میں ملا لیں ۔ بکرے کے پایوں کی نہایت عمدہ اور لذیذ ترین جیلی نوش جاں فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ