اُردو پوائنٹ پکوان

مٹن پائے، چھولوں کے ساتھ


اشیاء: مٹن پائے چھ عدد پیاز(سلائس کاٹ لیں ) 4-5عدد دہی کپ چھولے(ابلے ہوئے) 250گرام چھوٹی الائچی چھ عدد ثابت سیاہ مرچیں چار عدد دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا تیز پات ایک عدد لونگ چار عدد بادیان کا پھول ایک عدد لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ ادرک، ہرا دھنیا ، ہری مرچیں گارنشنگ کے لئے تیل کپ ترکیب: پائے کو اچھی طرح دھو کر اس میں لہسن، ادرک، بادیان، لونگ، ثابت سیاہ مرچیں، دار چینی تیز پات، چھوٹی الائچی اور اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ پائے نرم ہو جائیں۔ اب ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز براؤن کر کے نکال کر چورا کر لیں۔ اب اسی پتیلی میں پائے ڈال کر بھون کر اس میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر تھوڑی یخنی شامل کر کے بھونیں اب چورا کی ہوئی پیاز کو دہی میں ڈالیں اور اسے پھینٹ کر بھنتے ہوئے مصالحے میں ڈالیں۔اس کے بعد چھولے، یخنی اور حسب ضرورت پانی ڈال کر 15منٹ تک پکائیں۔ مٹن پائے ودھ چھولے تیار ہیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر گرم مصالحہ پاؤڈر، ادرک اور ہرا مصالحہ چھڑک دیں۔ نان کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ