اُردو پوائنٹ پکوان

ملائی پایا


پائے کو سادہ آٹارگڑ کراچھی طرح صاف دھولیں پھر اسے پین میں ڈال کر ساتھ ہی اس میں ہلدی، نمک،ادرک لہسن کا پیسٹ اور چار پیالی پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اتنی دیر پکائیں کہ پائے گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار کر رکھ دیں۔
علیحدہ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں، پھر اس میں کاجو،بادام پستہ اور ہری مرچیں ڈال کر فرائی کریں۔اسے ٹھنڈا کرکے باریک پیسٹ تیار کرلیں۔
اسی پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں۔پھر اس میں تمام گرم مصالحہ ڈالیں ساتھ ہی پائے ڈالیں اور بھون لیں۔
پھر بادام ،کاجو والا پیسٹ شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیے۔
تیار ہونے پر اس میں سفید مرچ پاؤڈر ،کریم اور ہرادھنیا ڈالیں اور پانچ سے سات منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ