اُردو پوائنٹ پکوان

کر اچی روغنی پائے


پائے کو بیسن لگا کر تھوڑی دیر رکھ کر اچھی طرح دھولیں ۔
دیگچی میں پائے ‘نمک‘ثابت گرم مصالحہ‘سبز الائچی‘لہسن ‘ادرک اور پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں ،پائے گل جائیں تو پائے الگ نکال لیں اور یخنی الگ چھان کر رکھ لیں ۔
دیگچی میں تیل گرم کریں لہسن ادرک پیسٹ دہی ‘نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر ‘سبز الائچی ‘گرم مصالحہ پاؤڈر اور براؤن کی ہوئی پیاز ڈال کر مصالحہ بھون لیں ۔
تیل اوپر آجائے تو پائے اور یخنی ڈال دیں ،اُبال آنے پر چولہا ہلکا کردیں ۔
حسبِ ضرورت پانی ڈال کرپکائیں ،حسب پسند گریوی تیار کرکے گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک کر 10منٹ دم پر رکھ دیں ۔
سرونگ ڈش میں نکال کر ہرادھنیا ‘ادرک‘ہری مرچیں اور لیموں سے گارنش کرکے گرما گرم سروکریں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ