اُردو پوائنٹ پکوان

گائے کے پائے


سب سے پہلے پائے اچھی طرح سے دھو لیں
ایک بڑی دیگچی میں تقریباً آدھے سے زیادہ پانی لیں اور اس میں ثابت لہسن کی دو ڈلیاں ڈال کر پائے ڈال دیں اور ابالنے رکھ دیں
تقریباً چھ گھنٹے ابلنے دیں
جب اچھی طرح پائے گل جائیں تو جتنی بڑی ہڈیاں ہوں ان کو پھینک دیں
گوشت اور ہڈیاں نکال کر الگ رکھ دیں
یخنی کسی برتن میں چھان لیں
اسی دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز براون کر لیں
پیاز جب براون ہوجائے تو نکال کر باریک پیس لیں
 پسی ہوئی پیاز میں سب مصالحے دہی سمیت ملا کر گھی میں ڈال دیں اور بھونیں پھر پائے ڈال کر یخنی ڈال دیں ہلکی آنچ میں توے پر دم کے لیے رکھ دیں
جب تیل اوپر آجائے تو پائے تیار ہیں اوپر سے ہرا مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال دیں
جتنا زیادہ دم پر رکھیں گے پائے اتنے ہی مزیدار ہوں گے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ