اُردو پوائنٹ پکوان

ماہی چے گو شفند


ٹماٹر کو ابلتے ہوئے گرم پانی میں دو سے تین منٹ ابا ل کر ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور اس کا چھلکا نکال لیں ۔پھر انھیں بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں ۔
پھیلے ہوئے پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیار کو سنہری فرائی کریں اور اس میں سے آدھی پیاز علیحدہ کر لیں ۔فرائی کی ہوئی پیاز میں تیز پات ،لونگ ،لہسن ،نمک اور لال مرچ ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں بکرے کی ران کے دوٹکڑے کرکے ڈالیں اور چار پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں ۔
ابال آنے پر آنچ ہلکی کرکے گوشت گلنے تک پکائیں ۔علیحدہ پین میں مکھن کو پگھلا کر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز ڈالیں اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں ۔
پھر اس میں گوشت کی یخنی ڈالیں اور دار چینی اور جا ئفل کو باریک پیس کر شامل کردیں ۔جب گریوی گاڑھی ہوجائے تو چولہے سے اتار لیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ