اُردو پوائنٹ پکوان

بلوچی ران


زعفران کو سرکے میں بھگودیں ران پر چھری سے کٹ لگ لیں
 اب اس پر نمک لگا لیں پھر اس پر کالی مرچ اور گرم مصالحہ لگا کر دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں
ایک مکسنگ بال میں دہی کٹی ہوئی ادرک ،کٹا ہوا لہسن ،سرسوں کا تیل کٹی ہوئی لال مرچ اور زعفران سرکے کے ساتھ ملا ہوا شامل کر کے آمیزہ تیار کر لیں ۔
پھر اسے ران پر لگا دیں اور ران کو رات بھر کےلئے رکھ دیں
 اوون کو ایک سو اسی ڈگری پر گرم کریں ۔
بیکنگ ٹرے کو گریس کر لیں اور اس میں ران رکھ دیں ساتھ ہی پیاز اور ہری مرچ رکھ کر اوون میں پکنے کےلئے رکھ دیں جب اچھی طرح پک جائے تو اسے سلاد اور چٹنی کیساتھ پیش کریں ۔

 

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ