اُردو پوائنٹ پکوان

ملی جلی سبزیاں اور کلیجی


کلیجی سلائس کی طرح کاٹ کر نمک و سیاہ مرچ چھڑک کر چھلنی میں رکھ دیں
آلو چھیل کر لمبائی میں آٹھ پھانکیں کر لیں
گاجروں کو تر چھا کاٹ لیں اور پھلیوں کے بھی ایک انچ ترچھے ٹکڑے کاٹ لیں
بند گوبھی باریک کاٹ کر ڈھانپ کر رکھ دیں
تیل گرم کر کے زیرہ کڑ کڑا کے ادرک باریک کاٹ کر ڈالیں اور اب آلو گاجر پھلیاں و مٹر ڈال کر قدرے فرائی کر کے آدھا کپ پانی ڈال دیں
دونوں چکن کیوبز بھی ڈال دیں اور چمچہ چلا کر سبزیوں میں ملا دیں
اب بند گوبھی ڈال کر چند منٹ دم پر رکھیں
دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے کلیجی کے سلائس خشک میدے میں رول کر کے فالتو میدہ جھٹک کر اسے تیل میں تل کر سنہری کر لیں
کھلی ڈش میں یہ ملی جلی سبزیاں پھیلا دیں اور درمیان میں تلی ہوئی کلیجی رکھ دیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ