اُردو پوائنٹ پکوان

کلیجی قصوری میتھی کڑاہی مصالحہ


پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر ہلکی گلابی ہونے تک فرائی کر کے اس میں کلیجی ڈال کر چمچہ چلائیں اور کلیجی کا پانی خشک کر یں
ادرک، لہسن پیسٹ، نمک، کٹی ہوئی سرخ مرچ اور دہی ڈال کر مکس کر یں اور آنچ ہلکی کر دیں
اگر ضرورت ہو تو پانی شامل کر یں ورنہ کلیجی کے گل جانے تک بناء پانی شامل کئے ہلکی آنچ پر پکائیں
اب اچھی طرح بھونیں کہ تیل الگ ہو جائے
ہری مرچیں اور گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک کر ایک منٹ تک پکائیں
اب اس میں قصوری میتھی شامل کر کے ڈھک کر 5منٹ تک دم دے لیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ