اُردو پوائنٹ پکوان

چٹ پٹی کلیجی


کلیجی کو دھو کر آدھا آدھا کر لیں اور پندرہ منٹ تک تک ابلتے ہوئے پانی میں بھگو دیں
پھر پانی سے نکال کر خشک کر لیں
گاجر اور کھیرے کو چھیل کر کھیرے کو لمبائی کے رخ آدھا آدھا کاٹ کر اندر سے تمام گودا نکال دیں اور کھیرے کے قتلے کاٹ لیں گاجر کو ماچس کی تیلیوں کی مانند کاٹ لیں
گوبھی یا سیلری بھی باریک کاٹ لیں
سویا سوس، کارن فلور، چینی، سرکہ اور پانی ملا کر رکھ لیں
تیل گرم کر کے ادرک اور لہسن کو فرائی کر یں اور پھر کلیجی ڈال کر چند منٹ مزید فرائی کر یں
اب سبزیاں بھی ملا دیں اور سرکہ وسویا سوس وغیرہ جو ملا کر رکھی تھی ڈال دیں
ساتھ ہی نمک اور سیاہ مرچ پکا کر قدرے گاڑھا کر لیں اور گرم گرم پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ