اُردو پوائنٹ پکوان

ٹوسٹ اور قیمہ


ٹوسٹ دو دو حصوں میں کاٹ کر اوپر پکا ہوا قیمہ جو سالن میں سے بچ گیا ہو یا کوئی اور بھجیا کانٹے سے مسل کر ٹوسٹ کے اوپر لگائیں
اوپر اُبلے ہوئے آلو جن میں تھوڑا نمک اور پسی ہوئی سیاہ مرچیں ملی ہوئی ہوں لگا دیں
کٹی ہوئی پیاز اور سبز دھنیا وغیرہ بھی رکھ سکتے ہیں
اوپر تھوڑا سا مکھن لگا کر تیز گرم اوون میں رکھیں
ہلکے سرخ ہوجائیں تو گرم گرم چٹنی کے ساتھ پیش کریں
آلو قیمہ بچا ہوا ہو تو اسے بھی کانٹے کے ساتھ مسل کر ٹوسٹوں پر لگاسکتے ہیں اور اسی طرح تیار کرسکتی ہیں
نوٹ:
اوون کاتاؤ 400F ہو

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ