اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ پودینہ ڈونٹس


قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں اور اس کے دو حصے کر لیں ۔ ایک حصے کو نمک اور لہسن کے ساتھ اس کے اپنے ہی پانی میں اتنی دیرا بالیں کہ پانی خشک ہوجائے ۔
زیرہ، چنے اور ناریل کو توے پر پھون لیں ، ایک پیاز کو باریک کاٹ کر سنہری فرائی کر لیں۔
چاپر میں بھنے ہوئے مصالحے ڈال کر پیس لیں ، پھر اس میں ابلاہوا قیمہ ،کچا قیمہ ، ادرک ، کچی پیاز ،فرائی پیاز ، ہری مرچیں اور ڈبل روٹی کا سلائس شامل کرکے پیسیں ۔آخر میں اس میں پودینہ ڈال کر ہلکا ساپیسیں اور چاپر سے نکال لیں ۔
نمک ، لال مرچ اور انڈاڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چھوٹے چھوٹے ڈو نٹس کے شیپ کے کباب بنالیں ۔گر م  کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ