اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ بھرے ٹماٹر


ٹماٹروں کے اندر کا گودا اور بیج نکال لیں ۔تیل ڈال کر پیاز لال کرکے نکال لیں۔
پھر اس میں قیمہ بھونیں چند منٹ بعد لال مرچ، نمک ،گرم مصالحہ،لہسن ادرک پیسٹ بھی ڈال دیں اور دم پر رکھیں۔
دس منٹ بعد پتیلی کو چولہے سے اُتار کر اس میں ہری مرچ اور تلی ہوئی پیاز ملا کر ٹماٹروں میں بھر دیں۔
اب ان کے منہ آٹے کی سخت تہہ سے بند کرنے کے بعد ان پر دھا گہ لپیٹ دیں ۔
فرائی پین میں تیل لیں اور ٹماٹر وں کے منہ پر انڈے میں ڈپ کیا ہوا ڈبل روٹی کا چورا لگا کر انہیں ہلکا سا تل لیں ۔
جب یہ حصہ سرخ ہو جائے تو ٹماٹروں کو باہر نکال لیں۔سلاد کے باریک کٹے پتے سجا کر پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ