اُردو پوائنٹ پکوان

اسپائسی لیگ روسٹ


ران اچھی طرح دھوئیں اور تیز چھری کی مدد سے گہرے کٹ لگالیں
پیالے میں دہی‘ کچا پیپتا پیسٹ‘ سرخ مرچ پاوٴڈر ‘ گرم مصالحہ پاوٴڈر‘ براوٴن پیاز‘ ادرک‘ لہسن پیسٹ‘ سونف پاوٴڈر‘ جائفل جاوتری پاوٴڈر اور نمک ڈال کر مکس کر کے آمیزہ بنا لیں
مصالحے کا آمیزہ ران پر اچھی طرح لگا کر 6-7گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں
ایک گرل پین کو اچھی طرح گریس کریں اور بقایا تیل ران پر لگادیں
گرل پین میں ران کو دھیمی آنچ پر روسٹ کر لیں
ایک سائیڈ سنہری ہوجائے توپلٹ کر سائیڈ بدل دیں
تیار ہونے پر سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سروکریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ