اُردو پوائنٹ پکوان

پیاز چانپ


اشیاء: چانپ ایک کلو چینی دوبڑے چمچ کارن فلور دو بڑے چمچ سویا سوس دو بڑے چمچ پیاز دو کلو ادرک آدھا چائے کا چمچ گھی دو بڑے چمچ مرچ کی چٹنی آدھا چائے کا چمچ ترکیب: پیاز کو لچھے دار باریک کاٹ لیں ۔کارن فلور اور تمام مصالحوں کا آمیزہ بنائیں اور چانپوں پر اچھی طرح لگائیں ۔ فرائی پین میں گھی گرم کر یں اور پیاز تل کر سرخ کر لیں۔ چانپوں پر ہلکا ہلکا گھی لگائیں اور بیکنگ ٹرے میں رکھ کر بیک کر یں۔ دس منٹ بعد پیاز بھی چانپوں میں شامل کر دیں۔ چانپیں تھوڑی تھوڑی دیر بعد پلٹتے جائیں ۔ جب چانپیں سرخ ہو جائیں تو نکال لیں اور مہمانوں کو پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ