اُردو پوائنٹ پکوان

مزیدار مٹن چانپ


پو دینہ، ہرا دھنیا، ہری مرچیں، ادرک اور سرخ مرچیں ملا کر سل پر باریک پیس لیں اور ان کی چٹنی بنا کر رکھ لیں
اس کے بعد ایک فرائی پین میں اس کو چانپ کے ساتھ اتنے پانی میں ڈال کر پکائیں کہ چانپ گل جائے
جب پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے نیچے اتار کر رکھ لیں
اب انڈے پھینٹ کر ان میں پسا ہوا گرم مصالحہ، نمک، پسا ہوا خشک دھنیا اور لہسن کچلا ہوا ملا کر پھینٹیں اور خوب اچھی طرح مکس کرکے چانپ کو اس آمیزے میں ڈبو دیں
پھر فرائی پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں ایک چانپ ڈال کر تلتے جائیں
سرخ ہونے پر باہر نکالیں اور ڈش میں ڈال کر سلاد کے ساتھ دستر خوان کی زنیت بنائیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ