اُردو پوائنٹ پکوان

مزیدار بیف فرائڈ


ضروری اشیاء: گائے کا گوشت روکھا کلو (چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کر لیں) گرم مصالحہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ کچہری/یا کچا پپیتا دو عدد(پسا ہوا) گھی یا تیل ایک پاؤ ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ سرخ مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے انڈے دو عدد نمک حسب ضرورت ترکیب: گوشت کو صاف کر کے چولہے پر چڑھا دیں اور پانی خشک ہونے دیں پھر بوٹیوں پر کچہری یا پپیتا مرچ نمک ،گرم مصالحہ لگا دیں اور دو تین گھنٹے تک رکھ دیں اس کے بعد گوشت کو ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ گوشت کا پانی خشک ہو جائے اب گوشت کو الگ برتن میں نکال کر بوٹیاں انڈے میں ڈبو کر تل لیں۔ گلابی ہونے پر نکال لیں، کیچپ کے ساتھ نوش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ