اُردو پوائنٹ پکوان

فرائیڈ بیف اسٹکس


سب سے پہلے روسٹ پیس میں سارے مصالحے باریک پیس کر اچھی طرح سے لگا دیں
پھر بلو بینڈ مارجرین لگا کر کانٹے سے اچھی طرح گوند لیں
تقریباََ آٹھ گھنٹے کیلئے کسی ڈھکن سے ڈھانپ کر فریج میں رکھ دیں
ایک بڑی دیگچی میں اتنا پانی ڈالیں جس میں یہ روسٹ پیس ڈوب جائے
ہلکی آنچ پرپکنے دیں۔ جب پانی سوکھ جائے تو گوشت گل جائے گا
اُتار کر ٹھنڈا کریں
ایک تیز چھری کو پہلے ذرا کھولتے گرم پانی میں ڈبو کر پیس کے بڑے ذرا موٹے سلائس کاٹ لیں
جب پیش کرنا ہو تو ایک فرائنگ پین میں کوکنگ آئل گرم کریں
ان سلائس کو فرائی کریں
جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر لیموں کا رس چھڑک دیں اور گرم گرم پیش کریں
یہ ڈش چھ افراد کیلئے کافی ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ