اُردو پوائنٹ پکوان

چانپ چکن


اجزاء: بکرے کی چانپ 6 عدد ککڑی 2عدد ہری پیاز 2 عدد لوبیے کے دانے ابلے ہوئے آدھی پیالی سویا سوس 2کھانے کے چمچے کارن فلور 2 کھانے کے چمچ تیل 3کھانے کے چمچ دودھ 4کھانے کے چمچ ادرک ایک ٹکڑا لہسن چار جوئے پانی ایک پیالی نمک کالی مرچ حسب ضرورت ترکیب: ایک پیالی پانی میں چانپیں ابلنے دیں۔ لہسن، نمک، ادرک ملا دیں۔ پانی خشک ہونے لگے تو ہری پیاز ایک ایک انچ کے لمبے ٹکڑ وں میں کاٹ کر ملا دیں۔ککڑی کے لمبے ٹکڑے تین انچ لمبائی میں کاٹ لیں اور چانپوں میں رکھ کر سویا سوس ڈال کر دم دے دیں ۔لوبیے کے دانے بھی ملا دیں۔ دودھ میں کارن فلور ملائیں ۔ چانپیں نکال کر ان پر یہ آمیزہ لگا ئیں اور تیل میں سرخ کر لیں ۔ اب ڈش میں چانپیں رکھیں اور ککڑی پیاز اورلوبیے کے آمیزے کو چاروں طرف ڈال دیں۔ اوپر سے کالی مرچ چھڑ ک دیں۔ ٹماٹر ساس کے ساتھ کھائیں اور مہمانوں کو پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ