اُردو پوائنٹ پکوان

چانپ کا سالن


سب سے پہلے ایک پتیلی میں تیل ڈالیں ۔
تیل کڑکڑانے لگے ،تو اس میں پیاز ڈال دیں۔
 جب سُنہری ہو جائیں ،تو چانپیں ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں ۔
اب ادرک ،لہسن کا پیسٹ ،دھنیا پاؤڈر ،لال مرچ ،سفید زیرہ ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور ایک کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لیے رکھ دیں ۔
چانپیں اچھی طرح گل جائیں ،تو مزید بھونتے ہوئے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں باریک کاٹ کر ملادیں ۔
آخر میں گر م مسالا چھڑک کر دم دے دیں اور گر ما گرم پر اٹھوں ے ساتھ تناول فرمائیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ