اُردو پوائنٹ پکوان

کلیجی برگر


اجزاء: کلیجی 250گرام پیاز 100گرام ٹماٹر 100گرام بالائی 20گرام مکھن 80گرام پودینہ 100گرام سبزدھنیا 10گرام ہری مرچیں 4عد د بن 6عد د لیموں کارس تین چمچ نمک ،کالی مرچ حسب ذائقہ طریقہء: ٹماٹرگول کلشوں میں کاٹ لیں اور پیاز بھی گولچھے دار کاٹ کر الگ رکھ لیں ۔ایک برتن میں دو گلاس پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ جب پانی اچھی طرح گرم ہو کر ابلنے لگے تو اس میں کلیجی ڈال دیں ۔چار منٹ کے بعد برتن کو چولہے سے اتار دیں اور کلیجی صاف کر کے اس کے باریک ٹکڑے کریں ۔ہلکاسا پانی کاچھینٹا لگائیں اور لعمولی آنچ پر رکھیں ۔جب ذرا نرم ہو جائے تو چولہے سے اتار کرباریک پیس لیں۔پھر اس پسی ہوئی کلیجی میں نمک سیا مرچیں کر ہری مرچیں،ہرادھنیا اور پودینہ انتہائی باریک کتر کر ،لیموں کا رس 40گرام مکھن اور بالائی ملا کر خوب اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد تمام بن کے دودوٹکڑے کریں۔ کسی توے پر بن کے ٹکڑوں کو مکھن لگا کر سنگ لیں تاکہ نرم ہو جائیں۔ایک ٹکڑے پر مصالے والی پسی ہوئی کلیجی پھیلا کرلگائیں ۔دو سرا ٹکڑااس کے اوپر اور بن کو ہاتھ سے دبانے سے پیشتر کلیجی کے اوپر تھوڑا سا لچھے دار پیاز اور ٹماٹر رکھ دیں۔ چھری سے ہربن کے تین ٹکڑے کریں اور کھانے کے لئے پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ