اُردو پوائنٹ پکوان

یخنی پلاؤ


اشیاء: گوشت آدھا کلو پیاز دو عدد ادرک 20گرام لہسن ایک پوتھی گرم مسالہ 50گرام دھنیا ثابت آدھی پوتھی سونف دو چمچے دہی 150گرام گھی 150گرام چاول آدھا کلو ترکیب: ایک پتیلی میں گوشت دھو کر ایک لیٹر پانی کے ساتھ پکنے دیں ۔دھنیا ،سونف، ادرک، لہسن اور ایک عدد پیاز لے کر ایک باریک کپڑے کی پوٹلی بنا کر اس میں ڈال دیں اور یہ پوٹلی گوشت میں ڈال دیں ۔جب گوشت گل جائے تو اتار لیں ۔ اب ایک پتیلی میں گھی ڈال کر پیاز بادامی کریں اور پھر یخنی کی بوٹیاں الگ کر کے پیاز میں ڈال دیں ۔ تھوڑاسا پسا ہوا ادرک لہسن ڈالیں ۔گرم مسالہ اور دہی ڈال کر بھونیں۔جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو یخنی کا پانی ڈال دیں اور یہ دیکھ لیں کہ پانی اتنا ہوکہ چاول گل جائیں ۔ اگر پانی کم ہو تو اور ڈال دیں ۔ ابلنے پر چاول دھو لیں اور پکنے دیں چاول گل جائیں اور پانی خشک ہوجائے تو دم دے کر اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ