اُردو پوائنٹ پکوان

چائنیز بریانی


انڈوں کو پھینٹ کر برائے نام گھی میں اس طرح تل لیں کہ چورا سا بن جائے
گوشت کو نمک کے پانی میں ابال کر ریزے ریزے علیحدہ کرکے تل لیں
آلو کاٹ کر چپس کی طرح باریک باریک بادامی رنگ کے تل لیں
گاجر کے ٹکڑے اور پیاز باریک لچھے دار کاٹ کر سرخ کرلیں
گوبھی اور مٹر بھی تل لیں
خیال رہے کوئی چیز بھی زیادہ تیز نہ ہوجائے ورنہ ذائقہ خراب ہوجائے گا
تھوڑا سا گھی گرم کر کے تلی ہوئی تمام اشیاء کو لہسن ادرک بگھار میں ڈال دیں اور یخنی کی طرح تیار کر کے اتارلیں
چاولوں کو ابال لیں
جب ایک کنی رہ جائے تو اتارلیں
ایک تہہ چاول کی اور ایک تہہ تیار شدہ یخنی کی دم دے کر دم پر رکھ دیں
جب تیار ہوجائے تو ڈش میں چاروں طرف سلاد کے پتے رکھ کر چاولوں کو اس خوبصورتی سے اتاریں کہ مصالحے کی پوری تہہ اوپر کی طرف رہے
ٹماٹر کی چٹنی کا ہلکا ہلکا چھڑکاؤ کریں
نہایت لذیذ ڈش تیار ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ