اُردو پوائنٹ پکوان

سوئس ویجی ٹیبل اسٹو


اشیاء: گاجر ایک عدد(چوکور کاٹ لیں) ایواسن فلاور کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچے بے بی کارن دو عدد شملہ مرچ(چوکور کاٹ لیں) ایک عدد بند گوبھی 100گرام(چوکور کاٹ لیں) سیم کی پھلی 50گرام(سلائس کاٹ لیں) مشروم 3-5عدد(سلائس کاٹ لیں ) آلو دو عدد(چوکور کاٹ لیں) مٹر (چھلے ہوئے)کپ لہسن کا جوا ایک عدد(چوپ کر لیں) پیاز ایک عدد(چوپ کر لیں) تیز پات دو عدد سیاہ مرچیں 5-6عدد سبزیوں کی یخنی 4-5کپ سرکہ کپ تلسی کے پتے 8-10عدد ٹماٹو پری کپ نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ ترکیب: ایک سوس پین میں ایواسن فلاور کوکنگ آئل گرم کرکے اسمیں لہسن، پیاز، تیز پات اور سیاہ مرچیں ڈال کر ساتے فرائی کر یں۔ اس کے بعد گاجر ، آلو پھلیاں، سبزیوں کی یخنی اور ٹماٹو پری ڈال کر 10منٹ تک پکائیں۔ اب سوس پین میں بند گوبھی، سرکہ، تلسی کے پتے، شملہمرچ، مٹر، مشروم اور بے بی کارن ڈال کر نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کر کے 3-5منٹ تک مزید پکانے کے بعد سرونگ ڈشمیں نکال کر بریڈ کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ