اُردو پوائنٹ پکوان

اسٹیک ودھ مشروم


مشروم(سلائس کاٹ لیں) 1کپ اسٹیک 750گرام لہسن پیسٹ 3کھانے کے چمچے سیاہ مرچ پاؤڈر چائے کاچمچہ ووسٹرشائرسوس 1کھانے کا چمچہ سویاسوس 1کھانے کا چمچہ لیموں کا رس 1کھانے کا چمچہ چائینز نمک کھانے کا چمچہ نمک حسب ِ ذائقہ مکھن 2کھانے کے چمچے ترکیب: اسٹیکس میں لہسن پیسٹ، سیاہ مرچ پاؤڈر، ووسٹر شائرسوس،سویاسوس، لیموں کارس، چائینز نمک اور نمک ملا کر 1گھنٹے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک سوس پین میں مکھن گرم کریں اور اس میں مشروم ڈال کر فرائی کریں اور مشروم کو نکال کر الگ رکھ لیں۔ اس کے بعد میرینیٹ کی ہوئی اسٹیکس کوفرائنگ پین میں ڈال کر لائٹ براؤن ہوجانے تک فرائی کریں۔ سرونگ پلیٹ میں فرائی کی ہوئی اسٹیکس رکھیں اور اس کے اوپر فرائی کئے ہوئے مشروم ڈالیں۔۔ مزیدار اسٹیک ودھ مشروم تیار ہے۔ چپاتی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ