اُردو پوائنٹ پکوان

مصالحہ دار مشروم


اشیاء: مشروم (تازہ) 15عددسے 20عدد تک سویا بین( وادی) 1کپ ادرک ایک عد دایک انچ موٹی لہسن پانچ عددپوتھیاں پیاز تین عدد میڈیم سائز ٹماٹر دو عدد میڈیم سائز پودینہ چند پتیاں تیل ٹی سپون تیز پتہ ایک عدد کالی پسی ہوئی مرچ ٹیبل سپون سرخ پسی ہوئی مرچ ایک ٹیبل سپون پسا ہوا دھنیا ایک ٹیبل سپون ہلدی پسی ہوئی ٹیبل سپون چاٹ مصالحہ پاؤڈر ٹیبل سپون نمک حسب ذائقہ ترکیب: 1۔مشروم کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد خشک کر لیں ، جب مشروم خشک ہو جائیں تو ان کو درمیان میں سے ہاف کاٹ لیں۔ 2۔سویا بین (وادی ) کو گرم پانی میں 15منٹ سے 20منٹ تک بھگو دیں ۔20منٹ کے بعد پانی سے نکال کر نچوڑ ، لیں نچوڑنے کے بعد ان کو درمیان میں سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیں، اور ایک طرف رکھ دیں ۔ 3۔ پیاز ادرک اورلہسن کو چھیل کر اچھی طرح سے صاف کر لیں ، صاف کرنے کے بعدان کو چھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعدان کو باریک باریک کتر لیں۔ 4۔ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعدا چھی طرح سے کتر لیں ، پودینے کی پتیاں اچھی طرح سے تو ڑ لیں، توڑنے کے بعد پانی کی وافر مقدار میں اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔ 5۔سوس پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح سے تیل کو گرم کر یں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں تیز پتہ، پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر یں۔ 6۔فرائی کرنے کے بعد اس میں کتری ہوئی ادرک اور لہسن ڈال دیں ، پیاز ڈالنے کے بعد اس کوا چھی طرح پکائیں۔ جب تک پیاز اچھی طرح سے براؤن نہ ہو جائے تو اُس وقت تک پکائیں۔ 7۔ اب اس میں کتری ہوئی پیاز ڈال دیں ، پیاز ڈالنے کے بعدا س کو اچھی طرح پکائیں، جب تک پیاز اچھی طرح سے براؤن نہ ہو جائے تو اُس وقت تک پکائیں۔ 8۔اب اس میں پسی ہوئی سرخ مرچ ، پسا ہوا دھنیا اور پسی ہوئی ہلدی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر دیں ۔ مکس کرنے کے ساتھ ہی اس میں کترے ہوئے ٹماٹر نمک ڈال دیں ، اب ان کو اچھی طرح سے پکائیں پکاتے وقت حرارت نارمل رکھیں۔ 9۔اب اس میں مشروم اور سویا بین (وادی) بھیگا ہوا ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور اچھی طرح سے ہلائیں کہ مشروم اور سویا بین (وادی) کو مصالحہ اچھی طرح سے لگ جائے۔ 10۔اب اس میں چاٹ مصالحہ چھڑک دیں، اور پودینے کی پتیاں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر دیں ۔ اب اس کو زیادہ حرارت پر دو منٹ تک پکائیں ، جب یہ مکمل طور پر پک جائے تو سوس پین کو بند کر دیں اور حرارت میڈیم کر کے دو منٹ سے تین منٹ تک پکائیں ، مقررہ وقت کے بعد گرما گرم مشروم تیا رہو جائیں گی۔ غذائیت: کیلوریز(حرارے) 150 پروٹین 14.7 چکنائی 4.4 کاربو ہائیڈریٹس 3.0 فائبر ز(ریشے) 0.4
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ