اُردو پوائنٹ پکوان

ایگ ویلوٹ


اجزا: انڈے 250گرام بانسی کونپلیں 50گرام پیاز 50گرام ہرے دھنئے کے چند پتے روسٹ بیف 50گرام خشک چینی کھمبیں 12گرام ادرک 25گرام نمک پانچ گرام ایم ایس جی پانچ گرام پسی ہوئی کالی مرچ ضرورت کے مطابق پانی میں تحلیل کارن سٹارچ چربی 100گرام ترکیب تیاری: روسٹ بیف کاٹیں۔ بانسی کونپلیں اور کھمبیں بیف چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ پیاز اور ادرک کو دھوئیں ۔ ریزہ ریزہ کر لیں۔ انڈے پھینٹیں ۔ نمک ، ایم ایس جی، کالی مرچ اس میں شامل کر یں۔ حسب ذائقہ تھوڑا سا آئل پین میں گرم کر یں۔ روسٹ ، بیف ، بانسی کونپلیں ، کھمبیں، پیاز، ادرک اس میں ڈال کر سٹر فرائی کر یں، چربی تیز آگ پر پین میں گرم کر یں۔ جب گرم ہوجائے انڈے اور گوشت کے آمیزے میں ڈال دیں۔ درمیانہ درجے کی آنچ پر فرائی کر یں۔ یہاں تک کہ دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہو جائے۔ اس کو گاڑھا کرنے کے لیے سوپ سٹاک اور کارن سٹارچ سلیوشن مکس کر یں۔ اس پر سیسم آئل چھڑ کیں ۔ اور ہرے دھنئے کے ساتھ سجا کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ