اُردو پوائنٹ پکوان

چکن پالک اینڈ مشروم کریپس


ایک نان اسٹک پین کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور صاف کپڑے سے پین میں تیل لگالیں
پیاز اور مشرومزپین میں ڈال کر سوتے کریں اور جب مشرومز کا رنگ تبدیل ہوجائے تو اس میں چکن، ہرا پیاز، نمک اور پالک شامل کرکے بھونیں
ایک اور پین کو درمیانی آنچ پر رکھ کر اس میں مکھن پگھلائیں اور اس میں میدہ ڈال کر لکڑی کے چمچ سے مسلسل بھونیں تاکہ میدہ گاڑھاہو جائے
پین کو چولھے سے اتار کر میدے میں آدھا چائے کا چمچ نمک اور سیاہ مرچ شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں
پھر اس میں دودھ بھی شامل کرکے یہ آمیزہ چکن میں شامل کریں اور تمام اجزاء کواچھی طرح مکس کرلیں
ایک ٹرے میں پتلی روٹیاں (کریپس) رکھیں اور ایک چمچ نمک سے آدھے کپ جتنا آمیزہ ان میں رکھ کر تین اطراف سے فولڈ کرنے کے بعد ان پر دھاگہ لپیٹ دیں
تاکہ آمیزہ کریپس کے اندر محفوظ رہے
پہلے سے گرم کئے گئے برائلر میں تمام رولز رکھ کر ان پر چیز(Cheese) کے ٹکڑے چھڑک دیں
جب کریپس ہلکے کریپس براؤن رنگ کے ہوجائیں تو انہیں برائلر(Broiler) سے نکال کر گرم گرم سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ