اُردو پوائنٹ پکوان

چیز ودھ مشروم


ضروری اشیاء: پنیر کے کیوبز 1کپ تل کا تیل چائے کا چمچہ سویا سوس 2چائے کے چمچے تیل 1کھانے کا چمچہ لہسن کے جوے 2عدد (باریک چوپ کرلیں) ادرک(کٹی ہوئی) چائے کا چمچہ مشروم 1کپ بٹن مشروم 1کپ وائٹ مشروم 1کپ سویا سوس 1کھانے کا چمچہ سبزی کی یخنی کپ کارن فلور 1چائے کا چمچہ نمک حسب ِ ذائقہ سفید مرچ پاؤڈر حسب ِ ضرورت ہری پیا 2عدد (سلائز کاٹ لیں) ترکیب: ایک پیالے میں پنیر ڈالیں اور اس کے اوپر تل کا تیل، 2چائے کے چمچے سویا سوس اور 1چٹکی سفید مرچ پاؤڈر چھڑکیں اور پنیر کو10منٹ ہونے دیں اس کے بعد پنیر کو میرینیشن سے نکال کر اس کے 1انچ کے کیوبز کاٹ لیں۔ نان اسٹک سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن، ادرک ڈال کر ساتے کریں اس کے بعد اس میں مشرومز ڈال کر2منٹ تک فرائیکریں۔ سویاسوس، سبزی کی یخنی، نمک اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر 4منٹ تک فرائی کریں۔ کارنفولر میں تھوڑا سا پانی ملا کر آمیزہ تیار کرلیں اور اس آمیزے کو سوس پین میں ڈال کر مکسچر کے گاڑھاہونے تک پکائیں پنیر کے کیوبز ڈالکر احتیاط سے مکس کریں اور ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 2منٹ تک پکائیں۔ ہری پیاز ڈالیں اور مکسچر کو سرونگ پلیٹ میں نکال لیں۔ مزیدار پنیر ودھ مشرومتیار ہے ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ