اُردو پوائنٹ پکوان

پولش سوپ


اجزاء: جو 100گرام مکھن 150گرام بکرے کے گوشت کی یخنی 4کپ کھمیاں 20گرام شلجم 50گرام گاجریں 50گرام پیاز 50گرام دہی،نمک،کالی مرچ حسب ضرورت اجمود ذراسا دہی تھوڑی سی طریقہ: شلجم پیاز اور گاجریں چھیل کر باریک کاٹ لیں ۔ایک برتن میں تھوڑی سی یخنی ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں جو ڈال کر پکائیں ۔جب اس میں ابال آنے لگے تو تھوڑا تھوڑا مکھن ملاتے رہیں ۔بقایا بچی ہوئی یخنی کو ایک الگ برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں ۔اس میں شلجم گاجریں اجمود اور کھمیاں ڈال کر ابالیں ۔جب یہ تمام اجزاء خوب اچھی طرح پک جائیں تو انہیں جووالے برتن میں ڈال کر اوپر سے کالی چیں اور نمک بھی ڈال دیں ۔آنچ درمیانی رکھیں اور پکنے دیں ،پندرہ منٹ کے بعد اس میں تھوڑی سی دہی ڈال دیں تین منٹ تک مزید چولہے پر رہنے دیں اس کے بعد آگ سے نیچے اتارکر کسی گہری ڈش میں ڈالیں ۔مزیدار سوپ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ