اُردو پوائنٹ پکوان

مشروم اینڈ رائس سوپ


ضروری اشیاء: براؤن رائس (اُبال لیں) 1کپ مرغی کپ (کیوبز کاٹ کر ابال لیں) ہری پیاز (سلائس کاٹ لیں) 2عدد بٹن مشروم 4-6عدد (انچ کے کیوبز کاٹ لیں) ایوا کاڈو ٹکڑا (انچ کے کیوبز کاٹ لیں) مرغی کی یخنی 1کپ ادرک (کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچہ سویا ساس 1چائے کا چمچہ تل کاتیل 1چائے کا چمچہ چلی سوس 1چائے کا چمچہ ہرا دھنیا (چوپ کریں) 2کھانے کے چمچے نمک حسب ِ ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِضرورت ترکیب: ایک مائیکروویو باؤل میں براؤن رائس، مرغی، ہری پیاز، بٹن مشروم، ایوا کاڈو،مرغی کی یخنی، ادرک، سویا سوس، تل کاتیل، چلی سوس اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں۔ مائیکرو وویو اوون میں اس باؤل کو رکھ کر 5منٹ تک پکائیں۔ باؤل کو مائیکرو وویو سے احتیاط سے نکالیں۔ نمک اورسیاہ مرچ پاؤڈر چھڑکیں۔ مزیدار مشروم اینڈ رائس سوپ تیار ہے گرم گرم سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ