اُردو پوائنٹ پکوان

کریمی مشروم سوپ


ضروری اشیاء: بٹن مشروم 1کپ (کچھ مشروم الگ کرکے سلائس کرلیں) تیل 1کھانے کا چمچہ مکھن 3کھانے کے چمچے پیاز 1عدد (چھوٹے سائز کی باریک چوپ کرلیں) میدہ 1کھانے کا چمچہ سبزی کی یخنی 1کپ دودھ 1کپ تلسی کے پتے 1گٹھی کریم 2-3کھانے کے چمچے نمک حسب ِ ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ضرورت ترکیب: مشروم کو صاف کرکے سلائس کاٹ لیں۔ سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز، مشروم ڈال کر فرائی کریں۔ اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 6-7منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد اس میں میدہ ڈال کر 1منٹ تک پکائیں۔ سبزی کی یخنی اور دودھ شامل کریں، تلسی کے پتے، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل ریں اور ایک مرتبہ ابالنے کے بعد آنچ کم کر دیں اورڈھکن ڈھک کر 15منٹ تک پکائیں۔ سوپ کے تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے فوڈپروسیسر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ فرائنگ پین میں مکھن گرم کرکے اس میں بچے ہوئے مشروم ڈال کر فرائی کریں۔ بلینڈ کئے ہوئے سوپ کوسوپ پین میں ڈال کرخوب گرم کریں اور اس میں فرائی کئے ہوئے مشروم ڈال کر حسب ِ ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ شامل کریں۔ اوپر سے کریم ڈال دیں۔ کریمی مشروم سوپ تیار ہے سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ